الاربعین منورالاحادیث

 

 

 

الاربعین

 فی

منورالاحادیث النبوی

(احادیث نبوی کی روشنی میں اربعین)

(الشریف ) سید عباس علی شاہ بخاری

مخدومی،سہروردی، نقشبندی ، قادری ، چشتی ، نوشاہی

نذد مسجد نور محمدی مسلم آباد گجرات

www.umi.edu.pk  ,   www.saasb.page.tl

 

 

 

 

حدیث نمبر ۱

 

حضرت ابوہریرہ   بآقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا   سب سے پہلے جو میرے پاس جنت میں داخل ہو گا فاطمہ ہے۔ اور اس کی مثال اس اُمۃ میں ایسی ہے جیسے مریم بنت عمران  بنی اسرائیل میں

لسان المیزان جلد نمبر ۴ ، حدیث نمبر ۳۴

حدیث نمبر ۲

حضرت عبداللہ بن سعید  بآقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا  میں علم کا شہر ہوں ابوبکر اس کی بنیاد ہیں  ۔ عمر اس کی دیواریں ہیں ۔عثمان اس کی چھت ہیں ۔ علی اس کا دروازہ ہیں ۔ ابوبکر ، علی اور عثمان کے بارے میں اچھائی کے علاؤہ کچھ نہ کہو۔

حدیث نمبر ۳

حضرت جابر بن عبداللہ  با آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا  میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں ۔جو شہر میں آنا چاہے وہ دروازے کے راستے آئے۔

حدیث نمبر ۴

حضرت جابر بن عبداللہ  بآقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا  بے شک عزت و بزرگی والے اللہ نے ہر نبی کی اولاد اس کی صلب سے بنائی ۔ اور بے شک اللہ تعالیٰ نے میری اولاد علی بن ابی طالب کی صلب(پشت) سے بنائی

حدیث نمبر ۵

حضرت عبداللہ بن عمر ب  آقا  دوجہاں ﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا بے شک  اللہ  پ   نے تم پر فرض کر دی محبت ابوبکر ، عمر ، عثمان اور علی جس طرح اُس نے فرض کر دی نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ کو پس جس کسی نے بھی ان میں سے کسی ایک سے بغض رکھا ۔ نہ اس کی نماز ہے ، نہ ہی روزہ ، نہ ہی حج اور نہ ہی زکوۃ اور قیامت کے دن اس کو قبر سے ہی جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔

 

 

 

حدیث نمبر ۶

حضرت عبداللہ بن عمر  ب  آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا  جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کو گالیاں دے رہے ہیں تو تم ان پر  لعنت بھیجو۔

حدیث نمبر ۷

حضرت انس بن مالک  بآقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا   چار شخصیات کی محبت منافق کے دل میں جمع نہیں ہو سکتی ۔ اور ان سے مؤمن کے علاؤہ  کوئی محبت نہیں کرتا ۔ وہ ابوبکر ، عمر ، عثمان اور علی ہیں

حدیث نمبر ۸

حضرت انس بن مالک  بآقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا    تمام کی تمام آل محمد پاک و صاف ہے

الدیلمی شریف جلد ۱ صفحہ نمبر۴۱۸

حدیث نمبر ۹

حضرت جابر   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا    علی بن ابی طالب کا حق اس امت پر اس طرح ہے جیسے باپ کا حق بیٹے پر

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۱۳۲

 

 

 

حدیث نمبر ۱۰

حضرت عبداللہ بن مسعود   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      آل محمد کی محبت میں گذرنے والا دن ایک سال عباد ت سے بہتر ہے۔ اور جو ان کی محبت میں مرا ۔ وہ جنت میں داخل ہوا۔

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۱۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حدیث نمبر ۱۱

حضرت عبداللہ بن عباس   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      علی بن ابی طالب کی محبت  گناہوں اور اس طرح کھا جاتی ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔

حدیث نمبر ۱۲

حضرت عمر بن خطاب  ب     آقا  دوجہاں ﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       علی کی محبت جہنم سے نجات ہے۔

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۱۴۲

حدیث نمبر ۱۳

حضرت علی بن ابی طالب   ب     آقا  دوجہاں ﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       عمر کے غصہ سے بچو / ڈرو پس بے شک اللہ   پ        اُس وقت غصہ میں ہوتا ہے جب عمر غصہ میں ہوتا ہے۔

نوٹ: اس حدیث کے راوی خود حضرت علی ہیں ۔

 

حدیث نمبر ۱۴

حضرت سلمان ب     آقا  دوجہاں ﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار  ﷺ نے فرمایا      مجھےاور علی کوایک ہی نور سے حضرت آدم کے پیدا ہونے سے چار ہزار سال پہلے پیدا کیا گیا۔ پس جب اللہ تعالیٰ نے آدم کو پیدا کیا اس نور کو ان کی پشت میں ڈال دیا گیا۔

حدیث نمبر ۱۵

حضرت عبداللہ بن عباس  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      علی کے دروازے کے علاوہ تمام دروازے بند ہو جائیں گے۔

حدیث نمبر ۱۶

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      میرے صحابی کو گالی دینے والے کے علاوہ ہر ایک کے لیے میری شفاعت ہے۔

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۳۵۲

حدیث نمبر ۱۷

حضرت عائشہ سلام اللہ علیہا    آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتی  ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      میرے اصحاب کو گالیاں دینے والے میری امت کے شیطان ہیں۔

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۳۶۹

 

 

 

 

حدیث نمبر ۱۸

حضرت سلمان ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا     علی بن ابی طالب میرا  راز دان ہے۔

الدیلمی شریف جلد۲صفحہ نمبر۴۰۳

حدیث نمبر ۱۹

حضرت عبداللہ بن عباس  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      علی توبہ و استغفار کا دروازہ ہیں جو اس میں داخل ہوا وہی مومن ہے۔ اور اس سے نکلا وہی کافر ہے۔

حدیث نمبر ۲۰

حضرت اُم سلمہ سلام اللہ علیہا      آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتی ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       علی قرآن کے ساتھ ہے اور قرآن علی کے ساتھ۔

حدیث نمبر ۲۱

حضرت معاویہ بن حیدہ   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      جو بھی دل میں علی بن ابی طالب کا بغض لے کر مرا وہ ضرور بر ضرور یہودی مرا یا عیسائی

 

حدیث نمبر ۲۲

حضرت حذیفہ  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      علی بن ابی طالب کی مثال لوگوں میں ایسی ہے جیسے قرآن میں سورۃ اخلاص

الدیلمی شریف جلد ۴ صفحہ نمبر ۱۳۴

حدیث نمبر ۲۳

حضرت عمران بن حصین  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      علی بن ابی طالب کی طرف دیکھنا عبادۃ ہے

 

 

حدیث نمبر ۲۴

حضرت علی بن اب طالب  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      اے علی تم سے بغض و دشمنی منافق اور حرامی کے علاؤہ کوئی نہیں رکھتا ۔

 

 

حدیث نمبر ۲۵

(50) باب تحريم الزكاة على رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم وعلى آله وهم بنو هاشم وبنو المطلب دون غيرهم

زکوۃ اور صدقہ رسول اللہ اور ان کی تمام آل پر حرام ہے

161 - (1069) حدثنا عبيدالله بن معاذ العنبري. حدثنا أبي. حدثنا شعبة عن محمد (وهو ابن زياد) سمع أبا هريرة يقول: أخذ الحسن بن علي تمرة من تمر الصدقة. فجعلها في فيه. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

 " كخ كخ. ارم بها. أما علمت أنا لا نأكل الصدقة ؟ ".

 (1069) حدثنا يحيى بن يحيى وأبو بكر بن أبي شيبة وزهير بن حرب. جميعا عن وكيع، عن شعبة، بهذا الإسناد. وقال "أنّا لا تحل لنا الصدقة ؟".

م (1069) حدثنا محمد بن بشار. حدثنا محمد بن جعفر. ح وحدثنا ابن المثنى. حدثنا ابن أبي عدي. كلاهما عن شعبة، في هذا الإسناد. كما قال ابن معاذ " أنا لانأكل الصدقة ؟ ".

162 - (1070) حدثني هارون بن سعيد الأيلي. حدثنا ابن وهب. أخبرني عمرو ؛ أنا أبا يونس مولى أبي هريرة حدثه عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ؛ أنه قال "إني لأنقلب إلى أهلي فأجد التمرة ساقطة على فراشي. ثم أرفعها لآكلها. ثم أخشى أن تكون صدقة. فألقيها".

163 - (1070) وحدثنا محمد بن رافع. حدثنا عبدالرزاق بن همام. حدثنا معمر عن همام بن منبه. قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم. فذكر أحاديث منها. وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

 "والله ! إن لأنقلب إلى أهلي فأجد التمرة ساقطة على فراشي (أو في بيتي) فأرفعها لآكلها. ثم أخشى أن تكون صدقة  (أو من الصدقة). فألقيها".

164 - (1071) حدثنا يحيى بن يحيى. أخبرنا وكيع عن سفيان، عن منصور، عن طلحة بن مصرف، عن أنس بن مالك ؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم وجد تمرة. فقال:

 "لولا أن تكون من الصدقة لأكلتها".

165 - (1071) وحدثنا أبو كريب. حدثنا أبو أسامة عن زائدة، عن منصور، عن طلحة بن مصرف، حدثنا أنس بن مالك ؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بتمرة بالطريق فقال:

 "لولا أن تكون من الصدقة لأكلتها".

166 - (1071) حدثنا محمد بن المثنى وابن بشار. قالا: حدثنا معاذ بن هشام. حدثني أبي عن قتادة، عن أنس ؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم وجد تمرة فقال: "لولا أن تكون صدقة لأكلتها".

ان تمام احادیث سے ثابت ہے کہ آل رسول پر زکوۃ اور صدقہ ہر صورت میں حرام مطلق ہے۔

مسلم شریف (عربی) جلد اوّل صفحہ نمبر ۵۲۳، ۵۲۴

 

حدیث نمبر ۲۶

حضرت خارجہ بن عمرو  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       میری اہل بیت میں سے کسی ایک کے لیے بھی صدقہ حلال نہیں ۔

الدیلمی شریف جلد پنجم صفحہ نمبر ۱۱۳

حدیث نمبر ۲۷

حضرت عائشہ سلام اللہ علیہا         آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      اے عائشہ بے شک میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔

نوٹ: یہی وجہ تھی کہ آپ سونے کے باوجود عشاء کے ہی وضو سے تہجد و فجر  ادا کرتے

حدیث نمبر ۲۸

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا   بنت  محمد      آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتی  ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        تو اس عورت(ماں) کے پاؤں سے چمٹ جا پس بے شک جنت اس کے قدموں کے نیچے ہے۔

کنز العمال جلد ۱۶ صفحہ نمبر ۴۶۲

حدیث نمبر ۲۹

حضرت عبداللہ بن عباس     ب آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتی  ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا         جس بھی مسلمان کی ماں نے اس کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۔اس کے اور جہنم کے درمیان پردا پردہ ہو گیا۔

کنز العمال جلد ۱۶ صفحہ نمبر ۴۶۲

 

حدیث نمبر ۳۰

حضرت حذیفہ  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا      اے لوگو ! میرے بعد ابوبکر اور عمر کی اقتدا کرنا۔

 

 

 

حدیث نمبر۱ ۳

حضرت علی بن ابی طالب  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       ابوبکر کی تم سب اطاعت کروپھر عمر کی اور اگرتم نے ان دونوں کی اقتدا کی تم ہدایت پاؤ گے۔

الدیلمی شریف جلد اوّل صفحہ نمبر ۷۰

حدیث نمبر ۳۲

حضرت سھل بن ابی حثمہ     ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       اے سھل جب میں اور ابوبکر اور عثمان وفات پاگئے تو اگر تو مرنے کی طاقت رکھتا ہو تو مرجانا۔

نوٹ : اس حدیث میں فتنوں اور جھگڑوں کے ظاہر ہونے کی طرف اشارہ ہے نہ کہ خودکشی کا حکم۔

 

الدعوات

حدیث نمبر ۳۳

حضرت علی بن ابی طالب ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       اے اللہ میرے خلفاء پر رحم فرمانا ۔ جو میری سنت اور احادیث کو چاہیں گے اور ان کی لوگوں کو تعلیم دیں گے۔

نوٹ : اس حدیث میں کی اور ان کے اعمال کی تصدیق و پیش گوئی کی۔

 

 

 

حدیث نمبر ۳۴

حضرت عبداللہ بن عباس   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا          اے اللہ تو اپنے فضل سے ہمیں رزق عطا کر۔ اور تو اپنے رزق کو ہم پر حرام نہ کر۔ اور تو ہمارے لیے ہمارے رزق میں برکت عطا فرما۔ اورتو  ہمیں ہمارے نفس سے غنی کردے۔ اور ہمیں اپنی ہی طرف رجوع کرنے والا بنا دے۔

حدیث نمبر ۳۵

 حضرت اسید بن ابی طالب  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ تو ہم کو تمام کے تمام کاموں میں اچھائی پر چلا۔ اور ہم کو دنیا کی ذلت اور آخرت کے عذاب سے بچا۔

حدیث نمبر ۳۶

حضرت عبداللہ بن مسعود   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا       اے اللہ تو ہمارے دلوں کو جوڑ دے اور ہمارے درمیان صلح کرا دے اور ہمیں سلامتی کا راستہ دیکھااور ہم کو گمراہی سے اپنی روشنی کی طرف ہدایت دے اور ہم کو ہر پوشیدہ اور ظاہر برائی سے بچا اور ہمارے دیکھنے ، ہمارے سننے ، ہمارے دلوں ، ہماری بیویوں اور بچوں میں برکت عطاء فرما۔ اور ہماری توبہ کو قبول فرما کیوں کہ صرف تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کر والا ہے۔

حدیث نمبر ۳۷

حضرت معاذ بن جبل ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ تو اپنے ذکر ، اپنے شکر اور اپنی بہترین عبادت میں مدد فرما۔

حدیث نمبر ۳۸

حضرت عمر بن زیاد ہ  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ تو مجھے تمام ایسے اخلاق ، اعمال ، خواہشات اور دواؤں سے جو تیری مرضی کے خلاف ہو سے بچا۔

حدیث نمبر ۳۹

حضرت حسین بن علی   ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ تو مھے علم کے ساتھ غنی کر دے اور تو مجھے حلم کے ساتھ زینت عطا کر اور تو مجھے تقویٰ کے ساتھ عزت عطا کر اور تو مجھے عافیت کے ساتھ خوبصورتی عطا کر۔

 

 

حدیث نمبر ۴۰

حضرت انس بن مالک  ب     آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا کر۔

حدیث نمبر ۴۱

حضرت اُم سلمہ سلام اللہ علیہا    آقا  دوجہاںﷺ  سے روایت کرتی ہیں کہ سرکار ﷺ نے فرمایا        اے اللہ میں تجھ سے پاک رزق ، نفع دینے والے علم اور تیری بارگاہ میں قبول ہونے والے عمل کی التجا کرتا ہوں۔ 

 
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free